اگر آپ ڈی ایچ اے لاہور کے کسی بھی فیز میں کرائے پر گھر لینے کا سوچ رہے ہیں تو آج ہم قدم بہ قدم دیکھیں گے کہ کن مراحل سے گزر کر آپ آسانی سے پورا پراسیس مکمل کر سکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے لاہور میں بہت سے ڈویلپرز اور مکان مالکان ہیں جنہوں نے سرمایہ کاری کے طور پر گھر بنا کر یا خرید کر کرائے پر دیے ہوتے ہیں۔ ہر فیز اور ہر گھر کا کرایہ اور ڈیمانڈ مختلف ہوتی ہے، اس لیے گھر ڈھونڈنے اور ڈیل کرنے کا طریقہ بہت اہم ہے۔
ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے کیوں؟
اگر آپ خود گھر ڈھونڈتے ہیں تو آپ کو خود مارکیٹ میں گھوم کر گھر تلاش کرنا پڑتا ہے۔ گھر پسند آنے کے بعد بھی آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ آگے کیا کرنا ہے، کرایہ کیا چل رہا ہے، ایڈوانس اور سیکیورٹی کتنی دینی ہے اور ایگریمنٹ میں کیا لکھوانا ہے۔
اگر آپ سیدھا مالک کے پاس جاتے ہیں تو وہ اپنے مطابق ڈیل کرے گا۔ جو کرایہ وہ بتائے گا آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ ہے یا کم۔ ایگریمنٹ میں اکثر چیزیں اپنے حق میں لکھوائی جاتی ہیں، اور بعد میں کوئی مسئلہ ہو تو وہ آپ کی سیکیورٹی میں سے پیسے کاٹ سکتا ہے یا جب دل چاہے گھر خالی کرنے کا کہہ سکتا ہے۔
ایجنٹ آپ کی طرف سے کام کرتا ہے، ہر فیز اور ہر گھر کے کرائے سے واقف ہوتا ہے اور قدم قدم پر آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔
مرحلہ 1: اپنی ضروریات ایجنٹ کو بتائیں
اپنا بجٹ، پسندیدہ فیز، گھر کا سائز (5 مرلہ، 10 مرلہ، 1 کنال)، پورشن یا مکمل گھر، بیڈرومز کی تعداد اور فیملی کا سائز بتائیں۔
مرحلہ 2: کئی گھر دیکھیں
اچھا ایجنٹ آپ کو متعدد گھر دکھاتا ہے تاکہ آپ کرایہ، حالت، لوکیشن اور سہولیات کا موازنہ کر سکیں۔ پانی، گیس، بجلی، پارکنگ اور دیواروں، کچن، واش رومز اور فٹنگز کی حالت ضرور چیک کریں۔
مرحلہ 3: مارکیٹ کا کرایہ معلوم کریں
ایجنٹ سے پوچھیں کہ اسی علاقے کے اسی طرح کے گھروں کا کرایہ کیا چل رہا ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ مالک کی ڈیمانڈ مناسب ہے، زیادہ ہے یا کم۔
مرحلہ 4: ایجنٹ آپ کی طرف سے آفر دے
گھر پسند آنے پر ایجنٹ آپ کی آفر مالک تک لے جاتا ہے اور آپ کی طرف سے ڈیل بناتا ہے۔ ماہانہ کرایہ، ایڈوانس اور سیکیورٹی پر بات وہ کرتا ہے، آپ کو خود بحث نہیں کرنی پڑتی۔
مرحلہ 5: ایگریمنٹ بنوائیں
ایجنٹ ایگریمنٹ تیار کر کے آپ کو فارمیٹ بھیجتا ہے۔ آپ جو تبدیلی یا نئی شق شامل کروانا چاہیں، وہ مالک سے منظور کروا دیتا ہے۔ ایگریمنٹ میں یہ باتیں واضح لکھی ہونی چاہییں:
- ماہانہ کرایہ اور ادائیگی کی تاریخ
- ایڈوانس اور سیکیورٹی کی رقم
- سیکیورٹی کب اور کیسے واپس ہوگی
- کرایہ بڑھانے کی شرائط
- مرمت اور مینٹیننس کی ذمہ داری کس کی ہے
- دونوں طرف کا نوٹس پیریڈ
- بجلی، گیس اور پانی کے بل
- کٹوتی کے اصول، تاکہ مالک بلا وجہ سیکیورٹی نہ کاٹ سکے
مرحلہ 6: کاغذی کارروائی مکمل کریں
مالک کے ملکیتی کاغذات اور شناختی کارڈ چیک کریں۔ ایگریمنٹ ضرورت کے مطابق اسٹامپ پیپر پر مکمل کریں اور کرایہ دار کی جو ویریفکیشن یا رجسٹریشن لازمی ہو، وہ کروائیں۔
مرحلہ 7: ہینڈ اوور چیک لسٹ
شفٹ ہونے سے پہلے میٹر ریڈنگ نوٹ کریں، گھر کی حالت کی تصاویر یا ویڈیو بنائیں اور فٹنگز کی فہرست بنا لیں۔ جب آپ گھر چھوڑیں گے تو یہ آپ کی سیکیورٹی کی حفاظت کرے گا۔
مرحلہ 8: بعد میں بھی سپورٹ
اگر بعد میں مالک کسی بات پر تنگ کرے تو آپ اپنے ایجنٹ کو بتا سکتے ہیں کہ یہ گھر آپ نے اسی کے ذریعے لیا تھا، وہ مالک سے بات کر کے مسئلہ حل کروائے گا۔ آپ اکیلے نہیں ہوتے۔
آخری بات
کرائے پر گھر لینا ایک بڑا فیصلہ ہے اور ایگریمنٹ میں ذرا سی غلطی بعد میں نقصان دے سکتی ہے۔ تجربہ کار ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے ڈیل کرنے سے پورا عمل آسان اور آپ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے۔
ڈی ایچ اے لاہور میں کرائے پر گھر چاہیے؟ رابطہ کریں بابر ریئل اسٹیٹ
ڈی ایچ اے لاہور میں کرائے کے لیے دستیاب گھر دیکھیں، یا پڑھیں لاہور میں گھر یا اپارٹمنٹ۔ کال کریں 0324-4000041 یا 0321-1486148، یا واٹس ایپ کریں۔

