درج ذیل ریٹس اکتوبر 2026 کے مطابق ہیں۔ مارکیٹ کے ساتھ ریٹ بدلتے رہتے ہیں، خریدنے سے پہلے ہمارے DHA فائل ریٹس پیج پر تازہ ریٹ ضرور کنفرم کریں۔

پاکستان میں ہوں یا بیرونِ ملک، محنت کرنے والے ہر شخص کا خواب ہوتا ہے کہ زندگی میں اس کی اپنی کوئی نہ کوئی پراپرٹی ہو، تاکہ کل کو وہ زمین بچوں اور خاندان کے کام آئے۔ مگر اکثر لوگ ایک ہی الجھن کا شکار رہتے ہیں: "پلاٹ کی قیمت زیادہ ہے اور میرا بجٹ کم، شروعات کہاں سے کروں؟"

کم بجٹ میں DHA فائل کے کاغذات اور بچت کا جائزہ

اس مضمون کی تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تمثیلی تصاویر ہیں؛ کسی مخصوص DHA فیز، فائل یا فروخت کے لیے دستیاب پراپرٹی کی تصاویر نہیں۔

اقساط والی سوسائٹیاں: فائدہ یا صبر کا امتحان؟

بہت سے لوگ تھوڑی ایڈوانس رقم اور ماہانہ اقساط پر کسی سوسائٹی میں بکنگ کروا لیتے ہیں۔ اس راستے میں چند باتیں یاد رکھنی چاہئیں:

  • پیمنٹ پلان عموماً 3 سے 4 سال کا ہوتا ہے۔
  • اس مدت سے پہلے بیچنا پڑے تو اکثر نقصان ہوتا ہے۔
  • 4 سال بعد آپ پلاٹ کے مالک تو بن جاتے ہیں، مگر اتنا لمبا انتظار ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
  • ڈویلپمنٹ اور قبضے میں تاخیر کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

کسی بھی قسطوں والے پلاٹ کی بکنگ سے پہلے ہمارا مضمون قسطوں والی سوسائٹیوں کے فراڈ سے کیسے بچیں ضرور پڑھیں۔ ماہانہ قسط کا اندازہ ہمارے انسٹالمنٹ کیلکولیٹر سے لگائیں۔

بحیثیت ریئل اسٹیٹ ایجنٹ میرا مشورہ ہے کہ چھوٹے بجٹ والے حضرات ایک اور آپشن بھی دیکھیں: DHA کی فائلیں۔

فائلوں میں سرمایہ کاری کیوں؟

  • کم بجٹ میں DHA جیسے مضبوط برانڈ کا حصہ بنا جا سکتا ہے۔
  • لمبی اقساط کا بوجھ نہیں ہوتا۔
  • مناسب منافع ملنے پر فائل بیچ کر رقم کسی بہتر جگہ لگائی جا سکتی ہے۔
  • 5 مرلہ سے شروع کر کے آہستہ آہستہ 10 مرلہ اور ایک کنال تک جایا جا سکتا ہے (دیکھیں مرلہ–کنال کنورٹر)۔

بجٹ کے حساب سے آپشنز

5 سے 10 لاکھ بجٹ

  • DHA کوئٹہ، 5 مرلہ (بار کوڈ) فائل: 7.15 لاکھ

اتنے بجٹ میں عموماً کسی گاؤں میں بھی زمین مشکل سے ملتی ہے۔ ابتدا کے لیے یہ سب سے کم لاگت والا آپشن ہے۔

10 سے 15 لاکھ بجٹ

  • DHA کوئٹہ، 10 مرلہ (بار کوڈ) فائل: 11.55 لاکھ

15 سے 20 لاکھ بجٹ

  • DHA بہاولپور، 10 مرلہ (ایفیڈیوٹ) فائل: 16.35 لاکھ
  • DHA کوئٹہ، 1 کنال (ریزیڈینشل ان سکسیسفل الاٹمنٹ) فائل: 16.95 لاکھ
  • DHA کوئٹہ، 1 کنال (سیکنڈ بیلٹ الاٹمنٹ) فائل: 17.30 لاکھ
  • DHA کوئٹہ، 1 کنال (بار کوڈ) فائل: 17.35 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 13، 5 مرلہ (الاٹمنٹ) فائل: 18.15 لاکھ

20 سے 30 لاکھ بجٹ

  • DHA بہاولپور، 1 کنال جنرل (الاٹمنٹ): 21.85 لاکھ
  • DHA بہاولپور، 1 کنال جنرل (ایفیڈیوٹ): 22.30 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 10، 5 مرلہ (الاٹمنٹ): 26.50 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 10، 5 مرلہ (ایفیڈیوٹ): 27.75 لاکھ
  • DHA بہاولپور، Z بلاک 1 کنال (الاٹمنٹ): 27.55 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 13، 10 مرلہ (الاٹمنٹ): 28.10 لاکھ
  • DHA بہاولپور، Z بلاک 1 کنال (ایفیڈیوٹ): 29.30 لاکھ
چوڑی سڑکوں اور سبزہ والے منصوبہ بند رہائشی پلاٹ

30 سے 50 لاکھ بجٹ

  • DHA لاہور فیز 7، 5 مرلہ (الاٹمنٹ): 30.25 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 7، 5 مرلہ (ایفیڈیوٹ): 33.25 لاکھ
  • DHA لاہور فیز 7، 7 مرلہ (الاٹمنٹ): 46.10 لاکھ

فیز 7 کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھیں DHA لاہور فیز 7 میں سرمایہ کاری کیوں؟ یا تمام DHA لاہور فیزز دیکھیں۔

سمارٹ حکمتِ عملی: قدم بہ قدم آگے بڑھیں

  1. اپنے بجٹ کے مطابق پہلی فائل لیں۔
  2. مارکیٹ سے رابطے میں رہیں اور ریٹ اپڈیٹ لیتے رہیں۔
  3. مناسب منافع ملے تو فائل بیچیں۔
  4. وہ رقم کسی بہتر جگہ یا بڑی فائل میں لگائیں۔
  5. اس طرح 5 مرلہ سے 1 کنال تک سمجھداری سے پہنچیں۔

یاد رکھیں، پراپرٹی میں منافع کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، مگر درست معلومات اور صبر کے ساتھ فیصلے بہتر ہوتے ہیں۔

خریدنے سے پہلے فائل کی ویریفکیشن کیسے کریں؟

ادائیگی سے پہلے اصل دستاویزات، شناختی کارڈ اور پے آرڈر کی جانچ
  1. فائل کی تفصیلات نکالیں: فائل نمبر، سائز، شہر/فیز (مثلاً DHA کوئٹہ یا DHA بہاولپور) اور فائل کی قسم (الاٹمنٹ، ایفیڈیوٹ، بار کوڈ وغیرہ)۔
  2. متعلقہ DHA آفس جائیں: DHA کوئٹہ کی فائل ہو تو DHA کوئٹہ آفس، اور DHA بہاولپور کی ہو تو وہاں کے آفس میں ویریفکیشن کروائیں۔ وہاں سے پتا چلتا ہے کہ فائل اصلی ہے، کس کے نام ہے، اور اس پر کوئی بقایا جات، ہولڈ یا تنازع تو نہیں۔
  3. اصل دستاویزات چیک کریں: بیچنے والے کا شناختی کارڈ، اصل فائل/رسیدیں اور ملکیت کے تمام کاغذات خود دیکھیں۔
  4. ٹرانسفر کا عمل: ٹرانسفر کی فیس اور طریقہ کار DHA آفس ہی سے کنفرم کریں۔ DHA لاہور کے لیے اندازہ ہمارے ٹرانسفر کیلکولیٹر سے لگائیں۔
  5. ادائیگی کا طریقہ: بڑی رقم ہمیشہ بینک ٹرانسفر یا پے آرڈر سے دیں تاکہ ریکارڈ رہے، اور تحریری رسید ضرور لیں۔ ادائیگی کا آفیشل طریقہ بھی DHA آفس سے کنفرم کر لیں۔
  6. جلد بازی نہ کریں: ویریفکیشن مکمل ہونے سے پہلے ادائیگی نہ کریں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے: اگر آپ خود آفس نہیں جا سکتے تو کسی قابلِ اعتماد رشتہ دار کو اختیار دیں یا کسی رجسٹرڈ اور معروف ڈیلر کے ذریعے ویریفکیشن کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے ہمارا اوورسیز پاکستانیز پیج دیکھیں۔

بابر ریئل اسٹیٹ سے رابطہ کریں

اگر آپ یہ سارا عمل خود کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو بابر ریئل اسٹیٹ سے رابطہ کریں۔ ہماری ایکسپرٹ ٹیم فائل کے انتخاب سے لے کر ویریفکیشن اور ٹرانسفر تک، آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی، ان شاء اللہ۔

بابر ریئل اسٹیٹ کسی کو پراپرٹی خریدنے پر مجبور نہیں کرتا۔ آپ صرف معلومات لے سکتے ہیں۔

📞 0324-4000041 · واٹس ایپ کریں